ارشد شریف کا قتل، عمران خان کا غم و غصے کا اظہار، مقتول صحافی کے گھر پہنچ گئے

اسلام آباد (پی این آئی) ارشد شریف کا قتل، عمران خان کا غم و غصے
کا اظہار، مقتول صحافی کے گھر پہنچ گئےپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان مرحوم ارشد شریف کے گھر تعزیت کے لیے پہنچ گئے۔عمران خان نے ارشد شریف کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔انہوں نے ارشد شریف کے اہلخانہ اور والدہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر عمران خان کے ہمراہ زلفی بخاری سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔۔ اس سے قبل سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ارشد شریف شہید کی والدہ، بچوں اور فیملی سے ان کے گھر ملاقات ہوئی –

بہادر ماںحوصلہ، ہمت اور جزبے کو سلام! ماشااللّہ ۔ اللّٰہ تعالیٰ ارشد شریف کو جنت میں جگہ عطا فرمائے درجات اور انکے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔۔قبل ازیں عمران خان نے ارشد شریف کی موت کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کے بہیمانہ قتل پر صدمہ ہوا جس نے اپنی جان دے کر سچ بولنے کی قیمت ادا کی۔اسے ملک چھوڑ کر بیرون ملک جانا پڑا لیکن وہ سوشل میڈیا پر طاقتوروں کو بے نقاب کرتے ہوئے سچ بولتا رہا۔

عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آج پوری قوم ان کے انتقال پر سوگوار ہے،اس کے اپنے بیانات اور ملنے والے شواہد کی جانچ کے لیے ایک مناسب عدالتی تحقیقات کا آغاز کیا جانا چاہیے۔ہم سفاکیت کی ایک ایسی حالت میں اتر چکے ہیں جس کا گمان مہذب معاشرے میں نہیں ہوتا۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میری دعائیں اور تعزیت ان کے غم زدہ خاندان کے ساتھ ہے۔۔خیال رہے کہ ارشد شریف کی موت گذشتہ شب کینیا میں ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں