آزاد جموں و کشمیر میں آزاد حکومت کے یوم تاسیس کے موقع پر دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہو گا

مظفر آباد(پی آئی ڈی )آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کا 75واں یوم تاسیس بھرپور ملی جوش و جذبہ سے منانے حوالہ سے آزاد جموں وکشمیر میں آزاد حکومت کے یوم تاسیس کے موقع پر دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔

دارلحکومت مظفرآباد میں ایئرپورٹ کے مقام پر آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے 75 ویں یوم تاسیس کے دن کے آغاز پر 21 توپوں کی سلامی دی جائیگی۔ اس حوالہ سے حکومت پاکستان کی جانب سے منظوری بھی دیدی گئی ہے جبکہ مستقبل میں بھی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے یوم تاسیس کے موقع پر دن کا آغاز 21 توپوں سے کیا جائیگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close