سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدلیہ پر برس پڑے

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عدلیہ ووٹ کے تقدس کو محفوظ رکھنے میں ناکام رہی ۔ عدلیہ، اداروں اور انتظامیہ نے پارلیمنٹ کو نظر انداز کیا۔شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھٹو کو پھانسی دی گئی ، تاریخ نے عدلیہ کے اس فیصلے کو مسترد کردیا ، نواز شریف کو اس لیے نکال دیا کہ انہوں نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ، ہمیں مستقبل میں ایسے فیصلوں سے بچنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مقننہ یوں لگ رہی ہے جیسے فالج ہوگیا ہو ۔ سیاسی لیڈر شپ ہو یا عسکری لیڈر شپ ،جوڈیشل لیڈرشپ ہو یا بزنس لیڈرشپ ، سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا ، ان باتوں سے باہر نکلیں کہ فوج کا سربراہ کون بنے گا ، کون سا جج پروموٹ ہوگا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حالات بہتر بنانے کا ایک ہی طریقہ ہے اپنے مفادات سے باہر نکلیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں