مظفرآباد(پی این آئی) آزاد کشمیر حکومت کے 75 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں مظفرآباد میں منعقدہ کشمیر کلچرل فیسٹیول میں کشمیری فنکاروں نے کشمیری،گوجری سمیت مختلف علاقائی زبانوں میں نغمے اور گیت پیش کرکے سماں باندھ دیا ۔آزادکشمیر کے محکمہ سپورٹس، ثقافت و امورنوجوانان نے پاک کشمیر آرٹس سوسائٹی کے اشتراک سے شاہیں ماڈل کالج اپر چھتر مظفرآباد میں کشمیر کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔
کشمیر کلچرل فیسٹیول میں فیملیز سمیت طلباء طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی کلچرل فیسٹیول میں معروف فنکاروں راجہ عمران، عبدالباسط، نعمان سلیم باغوی، جواد کھوکھر، رستم چارلی، زیشان کاظمی، اوشیاء بہترین فن کا مظاہرہ کرکے خوب داد سمیٹی کشمیر کے ترانوں کے علاوہ کشمیری،گوجری اور پہاڑی گیت پیش کر کہ کشمیر کی تہذیب و ثقافت کو اجاگر کیا گیا
تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس کلچر افتخار صادق. پرنسپل میڈم نوشین اور پروگرام کواڈینیٹر شہزاد لولابی نے کہا کہ یوم تاسیس تجدید عہد کا دن ہے ھمیں کشمیر کی تحریک آزادی اور اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کے ساتھ ساتھ اسے بھرپور انداز میں اجاگر کرنا ہے خصوصاً نی نسل کو تحریک آزادی کشمیر اور خطہ کی ثقافت سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے پاک کشمیر آرٹس سوسائٹی 34 سالوں سے مختلف اداروں سے ملکر اس کاز کیلے اپنا کردار ادا کر رہی ہے
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر فورم پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور انہیں حق خود ارادیت دلانے کے لیے آواز بلند کی اس موقع پر آزاد کشمیر کے فنکاروں کی کاوشوں کو سراہا گیا. پرنسپل ادارہ میڈم نوشین کی جانب سے پرفام کرنے والے فنکاروں کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں