توشہ خانہ کیس، الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب نے بھی دستخط کر دیئے

لاہور (پی این آئی) الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب نے توشہ خان کیس کے تفصیلی فیصلے پر دستخط کردیے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس کا تفصیلی فیصلہ نہیں جاری کیا گیا،الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ نے تفصیلی فیصلے پر دستخط کردیے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب نے توشہ خان کیس کے تفصیلی فیصلے پر دستخط کردیے الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب بابرحسن بھروانہ نے توشہ خانہ کیس کے تفصیلی فیصلے پر دستخط کردیے۔الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو نا اہل اور کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس کا تفصیلی فیصلہ نہیں جاری کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ نے تفصیلی فیصلے پر دستخط کردیے اور انہوں نے آج دستخط کیے۔ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ اور ان کی اہلیہ ڈینگی کے باعث علیل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی خصوصی ٹیم نے جھنگ جا کر ممبر پنجاب سے دستخط کروائے جس کے بعد کل توشہ خانہ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ابھی تک سرکاری طور پر کیوں نہیں آیا،تاخیر کیوں ہے؟ کیا فیصلے کے بے بنیاد ہونے کی وجہ سے الجھن کا شکار ہیں؟ زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ پی ڈی ایم کا بازو بننے والے ای سی پی کے پاس عوام سے منہ چھپانے کی جگہ نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں