آف لوڈ اور گرفتار افغانیوں کے سنسنی خیز انکشافات

کراچی (پی این آئی) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے دو افغان باشندوں کو گرفتار کرنے کے بعد ان سے تحقیقات میں چشم کشا انکشافات حاصل کیے ہیں ۔ روزنامہ جنگ میں اسد ابن حسن کی خبر کے مطابق گرفتار ملزمان نے بتایا کہ ان کے والدین کا تعلق افغانستان سے تھا اور وہ غیر قانونی طریقے سے چمن بارڈر کراس کرکے کوئٹہ میں رہائش پذیر ہوگئے۔ محمد کریم عجب زئی 1992ء میں غیر قانونی طور پر کوئٹہ آیا،اس نے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوایا اور

سعودی عرب چلا گیا اور اس کے پاسپورٹ کی بار بار تجدید ہوتی رہی اور وہ دوسرے ملزم عبدالصمد کو ترکیہ لے کر جارہا تھا۔ ملزم عبدالصمد کی دستاویزات سے انکشاف ہوا کہ اس نے ایک ایجنٹ کے ذریعے 24مارچ 2022ء کو پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیا اور پھر اسی ایجنٹ نے صرف 15یوم بعد 13اپریل 2022ء کو پاکستانی پاسپورٹ بنوا دیا۔ دونوں ملزمان وزٹ ویزا پر جارہے تھے مگر ایجنٹ نے بھاری رقوم کے عوض ان کو یقین دہانی کروائی تھی کہ ان کو ترکیہ میں نوکری دلوا دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں