وادی نیلم میں مون سون کی بارشوں کے دوران جاں بحق ہونے والےسیاحوں اور علاقہ مکینوں کے ورثامیں امدادی رقم تقسیم کر دی گئی

مظفر آباد(آئی اے اعوان) آزادکشمیر کی وادی نیلم میں مون سون کی بارشوں کے دوران جاں بحق ہونے والے 13 سیاحوں اور علاقہ مکینوں کے ورثاءکو 52 لاکھ روپے امدادی رقم کے چیک تقسیم کردیئے گئے ہیں وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نیلم نے مون سون کی طوفانی بارشوں کے دوران وادی نیلم کے مختلف علاقوں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کو چار لاکھ روپے کے حساب سے 13 خاندانوں میں 52 لاکھ روپے کی امدادی رقم تقسیم کی ۔

ڈپٹی کمشنر نیلم نے ناروال اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے ا سیاحوں عمر سجاد ، زبیر سجاد ، طلحہ جاوید ، محمد اکمل اور حسنات خٹک ساکنہ اسلام آباد کے گھروں میں جاکر انکے ورثاء میں امدادی رقم کے چیک تقسیم کیئے ۔ وادی نیلم مون سون کے دوران جاں بحق ہونے والوں میں شاہ ولی ساکنہ ددھنیال، مسرت بی بی ساکنہ کیل، منظور احمد ساکنہ کھریگام، نو رالنساء ساکنہ لوات بالا، منزہ ارشاد ساکنہ بانڈی، میر زمان ساکنہ لوات، فائزہ ساکنہ لوات اور محمد لطیف ساکنہ مچھیارہ شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close