بلاول بھٹو کیساتھ شادی کی خبریں، ماہ نور سومرو نے آخرکار خاموشی توڑ دی

کراچی(پی این آئی) گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر محترمہ بینظیر بھٹو کے اِکلوتے بیٹے اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ممکنہ دلہن سے متعلق پوسٹ وائرل ہو رہی تھی۔وائرل تصویر میں ماہ نور سومرو نامی ایک لڑکی چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی پھپھو فریال تالپور کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہیں۔اس تصویر اور جعلی خبر کے وائرل ہونے پر اب خود ماہ نور سومرو نے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

ماہ نور سومرو نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ ٹوئٹر پر ایک تردیدی بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بلاول بھٹو کو ٹیگ بھی کیا ہے۔ماہ نور سومرو کا اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ برائے مہربانی میری شادی کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کریں! چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میرے پارٹی لیڈر ہیں اور پیپلز پارٹی تمام جیالوں کی فیملی ہی! شکریہ۔دوسری جانب ایک اور ٹوئٹ میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ فریال تالپور اور ماہ نور سومرو کی یہ تصویر حالیہ میلاد سے لی گئی ہے،غیرمستند ذرائع جو کچھ بھی کہہ رہے ہیں اس میں قطعی کوئی صداقت نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close