عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو الیکشن کمیشن کے جانبدار فیصلے کے خلاف سڑکوں پر نکلے اور احتجاج کیا۔

جمعہ کو اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت جا رہے ہیں، اس کیس میں ایک چیز غیر قانونی نہیں نکلے گی کیونکہ ہمارے پاس تمام دستاویزات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے توشہ خانہ کا قانون توڑا، انہوں نے چار مہنگی گاڑیاں غیرقانونی طور پر نکالی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close