خوفناک دھماکہ، کتنی ہلاکتیں ہو گئیں؟ انتہائی افسوسناک خبر

قلعہ نو، افغانستان(پی این آئی) افغانستان کے مغربی صوبے بادغیس میں دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے تین بچے ہلاک ہوگئے،صوبائی پولیس کے مطابق دھماکہ سابقہ جنگوں کے دوران استعمال ہونے والے بغیر پھٹے ہوئے مواد سے ہوا۔

دھماکا مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح آٹھ بجے ضلع مقرکیعلاقے نوآبادمیں اس وقت ہوا جب کچھ بچے کچرا چن رہے تھے،بچوں کوملنے والا کھلونا نما آلہ پھٹنے سے تین بچے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔قلعہ نو ہسپتال کے ڈاکٹر اجمل عاطف نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کی صبح ہونے والے دھماکے میں آٹھ سے 12 سال کی عمر کے تین بچے مارے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں