لوگوں سے کہتا ہوں احتجاج ختم کردیں، عمران خان کا نا اہلی کے بعد قوم سے خطاب

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رات کو پارٹی اراکین کو بتادیاتھا کہ مجھے صبح نااہل کردیں گے۔اپنے ویڈیو بیان میں عمران خان کا کہنا تھاکہ مافیا پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے، 25 مئی کو پولیس نے بےگناہ شہریوں پر تشدد کیا، میرے خلاف اور شہبازگل کیخلاف بھی دہشت گردی کے مقدمات درج کرائے گئے۔

 

 

 

 

انہوں نے کہا کہ کبھی اتنے بڑے جلسے پاکستان میں نہیں ہوئے، مجھے پہلے ہی پتہ تھا اس کا رزلٹ کیا آنا ہے، رات کو پارٹی اراکین کو بتادیاتھا کہ مجھے صبح نااہل کردیں گے، تمام اراکین کو واٹس ایپ کے ذریعے بتایاتھا۔ان کا کہنا تھاکہ سیاسی جماعتیں سکڑ کر فیملی پارٹیز ہوگئی ہیں، مجھے اور نوازشریف کو ایک طرف دکھایا جارہا ہے ، نوازشریف چور ہے ، اس کے بچوں کے پاس بڑے بڑے محلات ہیں، میں کرکٹ کھیلتا تھا ، 34 سال پہلے میں نے فلیٹ لیاتھا، میں نے حلال کے پیسے سے فلیٹ خریدا تھا، اس کو بیچ کر پیسہ پاکستان لایا۔عمران خان کا کہنا تھاکہ میری جتنی بھی زندگی ہے ان چوروں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہے، الیکشن کمیشن مافیا کا حصہ ہے، جب تک زندہ ہوں ان کا مقابلہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں سے کہتا ہوں احتجاج ختم کردیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close