عمران خان نے نواز شریف کو اسٹیبلشمنٹ کیخلاف متحد ہونے کی پیشکش کر دی، تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی) سینئر صحافی سلیم خان صافی نے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف محاذ بنانے کے لیے عمران خان کی طرف سے میاں نواز شریف کے ساتھ رابطہ کیے جانے کا تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا۔ سلیم خان صافی نے کہا کہ عمران خان نے میاں نواز شریف کے پاس اپنا ایک پیامبر بھیجا۔

 

 

 

جس نے میاں نواز شریف کو اسٹیبلشمنٹ کے خلاف متحد ہونے کی دعوت دی۔سلیم صافی کے مطابق میاں نواز شریف نے پیامبر کو انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔ اس موقع پر خاتون میزبان نے سلیم صافی سے سوال پوچھا کہ ”نواز شریف خود اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیے کے مالک رہے ہیں، ان کے لیے یہ تو موقع غنیمت تھا، پھر انہوں نے عمران خان سے ہاتھ ملانے سے کیوں انکار کیا؟“اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ ”عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر ہی میاں نواز شریف کے ساتھ ماضی قریب میں جو کچھ کیا ہے، وہ اسے کیسے بھلا سکتے ہیں اور پھر عمران خان کی زبان پر وہ کیسے اعتبار کر سکتے ہیں۔“ سلیم صافی نے اس موقع پر خاتون میزبان سے سوال پوچھ لیا کہ ”کیا آپ عمران خان کی زبان پر اعتبار کر سکتی ہیں؟“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں