اسلام آباد (پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے سے پہلے ایک آڈیو وائرل ہورہی ہے۔سماجی رابطو ں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری آڈیو بیان میں سابق وزیر پرویز خٹک نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کے متوقع فیصلے سے متعلق کارکنان کو احتجاج کی کال دی۔
پرویز خٹک صاحب کی جانب سے اہم ہدایات!!!
کل توشہ خانہ کیس کا فیصلہ ہے اگر فیصلہ ٹھیک آتا ہے تو ٹھیک اگر فیصلہ خلاف آتا ہے تو تمام ورکرز ناظمین عہدے دار اعوام کو اپنے اپنے ضلع میں نکالیں تا کہ پورے ملک کو معلوم ہو کہ تحریک انصاف کس طاقت کا نام ہے#FinalCall pic.twitter.com/1Go6m2QOr2— PTI Khyber Pakhtunkhwa (@PTIKPOfficial) October 20, 2022
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں