پنجاب نے خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی سے معذرت کر لی

پشاور (پی این آئی)پنجاب نے خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی سے معذرت کر لی جس کے بعد محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے وفاق سے گندم کی اضافی فراہمی کا مطالبہ کر دیا۔ڈائریکٹر فوڈ خیبرپختونخوا کاشف جیلانی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خوراک پنجاب سے 2 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درخواست کی تھی تاہم پنجاب نے گندم کی فراہمی سے معذرت کرلی ہے۔ڈائریکٹر فوڈ نے کہا کہ پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن سے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پنجاب سے گندم نہ ملنے کی صورت میں پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن سے مزید 2 لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہم کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close