لاہور( پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی عدالت پیشی کے دوران کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں مقامی عدالت نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کے 25 نومبر کے لئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ بلال منیر وڑائچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر کیپٹن (ر)صفدر کی طرف سے ان کے وکیل خاور محبوب ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔عدالت نے 25 نومبر کے لئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر اور جہانزیب اعوان کو فرد جرم کی کارروائی کے لئے طلب کرلیا
۔واضح رہے کہ مذکورہ مقدمے میں اسلامپورہ پولیس نے ملزمان کیخلاف تفتیش مکمل کرکے چالان پیش کر رکھا ہے، ملزمان پر احتساب عدالت میں مریم نواز کی پیشی کے دوران پولیس پر تشدد کا الزام ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں