موسم سرما کی آمد، آزاد کشمیر کی بلند چوٹیاں برف سے ڈھک گئیں، سردی کی شدت میں اضافہ

مظفر آباد (آئی اے اعوان)آزادکشمیر کی بلند چوٹیوںپر برفباری نے موسم سرما اور سردی کی آمد کا بگل بجایا ۔وادی نیلم کے بالائی علاقوں تاو بٹ،ہلمت،کریم آباد،نکرو،شونٹھر،اڑنک کیل،رتی گلی نوری ناڑ ٹاپ اور جاگراں ویلی میں برفباری سے سردی میں اضافہ ہوگیا ۔

وادی لیپہ،پیر چناسی اور مکڑا پہاڑ نے بھی برف کی سفید چادر اوڑھ لی موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی برف باری والے علاقوں میں اچانک سردی بڑھنے سے علاقہ مکینوں کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close