دریائے نیلم میں پانی بھرتے ہوئے پھسل کر گرنے والی 8 سالہ معصوم بچی کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا

مظفر آباد (آئی اے اعوان)آزادکشمیر کی وادی نیلم میں اسلام پورہ کے مقام پر پانی بھرتے ہوئے پھسل کر دریائے نیلم میں ڈوبنے والی بچی اجوہ کی تلاش دوسرے روز بھی جاری رہی ۔

ریسکیو 1122 اور سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ٹیموں اور علاقہ مکینوں نے جمرات کے روز دن بھر سرچ آپریشن جاری رکھا لیکن آٹھ سالہ بچی اجوہ کی لاش کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close