منشیات فروشوں کی پشت پناہی کے الزام میں آزاد کشمیر پولیس کے درجنوں اہلکار معطل

مظفر آباد (آئی اے اعوان)قانون کے محافظوں کو منشیات فروشوں کی پشت پناہی مہنگی پڑی۔ آزادکشمیر پولیس کے 32 اہلکار قانون کی گرفت میں آگئے۔ معطلی کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر نے منشیات فروشوں،منشیات فروشوں سے تعلق رکھنے،رشوت لینے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث آزادکشمیر پولیس کے 32 اہلکاروں معطل کیے جانے کی منظوری دی ہے ۔

معطل کیے جانے والے پولیس اہلکاروں میں سے 12 کا تعلق مظفرآباد 4 کانیلم 6 کاپونچھ ،3کاباغ،1 کا حویلی 3 کا سھنوتی اور 3 کا تعلق ضلع میرپور سے یے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل لیگل تمام اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close