چیف سیکرٹری آزاد کشمیر محمد عثمان چاچڑ کا آزاد کشمیر بھر میں شرح خواندگی میں اضافے اور تعلیم کے فروغ کے حوالے سے ریڈ فاونڈیشن کی خدمات کا اعتراف

مظفر آباد (آئی اے اعوان)چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ نے آزادکشمیر بھر میں شرح خواندگی میں اضافے اور تعلیم کے فروغ کے حوالے سے ریڈ فاونڈیشن کے کرادار کو سراہا ہے چیئرمین فاؤنڈیشن پروفیسر غلام مصطفی کی قیاد ت میں ریڈ فاؤنڈیشن کے وفد نے آزادکشمیر کے چیف سیکرٹری محمد عثمان چاچڑ ملاقات کی اور انھیں ریڈ فاونڈیشن کے انتظامی ڈھانچہ اور تعلیمی کے شعبہ میں خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی

وفد میں ڈائریکٹر فنانس پروفیسر شوکت رسول پنڈت،آر ایم او راجہ سمیع اللہ بھی موجود تھے۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری کو محمد عثمان چاچڑ نے ریڈفاؤنڈ یشن چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے ریڈ فاؤنڈیشن کی خدمات اور کارکردگی کو سراہا اور گورنمنٹ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ چیف سیکرٹری محمد عثمان چاچڑ نے کہا کہ موجودہ دور میں بچوں کی جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم و تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نئی نسل اور خاص طور پر یتیم طلبا و طالبات کی تعلیم میں ریڈ فاونڈیشن کا کردار قابل ستائش ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close