نواز شریف نے لیگی رہنمائوں کی انتخابات میں شکست کی تاویلیں مسترد کر دیں

لاہور(پی این آئی)پنجاب میں 2 مسلسل ضمنی انتخابات میں بدترین شکست پر قائد ن لیگ میاں نوازشریف نے پارٹی کو منظم کرنے کیلئے اہم اور بڑے فیصلے کر لئے ،نوازشریف نے لیگی رہنماؤں کی انتخابات میں شکست پر تاویلیں مسترد کردیں ۔

 

 

 

نوازشریف کو تنظیم سازی کی تکمیل اورپارٹی کو وقت نہ دینے والے عہدیداروں کی شکایات موصول ہوئی،نوازشریف نے حکومتی و پارٹی عہدے علیحدہ کرنے کا عندیہ دیدیا ۔پارٹی ذرائع کا مزیدکہناہے کہ نوازشریف نے لیگی رہنماؤں سے اس حوالے سے مسلسل مشاورت کی،نوازشریف نے وطن واپسی تک پاکستان میں پارٹی کا عبوری سیٹ اپ بنانے پر بھی غورکیا۔ذرائع کا مزید کہناتھاکہ عبوری سیٹ اپ کے سربراہ کو پارٹی معاملات اور فیصلہ سازی کا اختیار ہو گا،عبوری سیٹ اپ میں مریم نوا زکو کلیدی کردار دیا جائے گا،عبوری سیٹ اپ کیلئے مریم نواز کے ساتھ پارٹی رہنماؤں پر مشتمل ٹیم بنے گی ۔ذرائع کاکہناتھا کہ عبوری سیٹ اپ نوازشریف کی وطن واپسی تک مکمل فعال کردار ادا کرے گا،عبوری سیٹ اپ میں پارٹی کے متحرک اور سخت موقف رکھنے والے رہنما شامل ہوںں گے ،نوازشریف چند روز میں پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد اعلان کریں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close