عامر خان نے ایم کیو ایم چھوڑی یا نہیں؟ ترجمان نے وضاحت کر دی

کراچی(پی این آئی) عامر خان نے ایم کیو ایم چھوڑی یا نہیں؟ ترجمان نے وضاحت کر دی۔۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ترجمان نے عامرخان کی پارٹی سے علیحدگی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

 

ایک بیان میں ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ سینئرڈپٹی کنوینر عامر خان کی ایم کیو ایم پاکستان سے علیحدگی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے اور عوام کو گمراہ کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close