اللہ سے کیا دعا مانگی تھی کہ عمران خان مل گیا؟ چوہدی پرویز الٰہی کا عوامی جلسے میں دلچسپ انکشاف

تلہ گنگ (پی این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) والے بہت جھوٹ بولتے ہیں ،میں 15 سال ان کے قریب رہ کر ان کا چہرہ دیکھ چکا ہوں، اللہ سے دعا کی تھی کہ ایسا بندہ بھیج جو ان سے نمٹے تو عمران خان مل گیا۔ چکوال کی تحصیل تلہ گنگ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے سندھ کو گند م دیدی ، پنجاب کو اپنے پیسوں سے گندم لینے کی اجازت نہیں دی جا رہی ، میں تمہارا بندوبست کروں گا ۔

 

 

 

ان کو سوتے جاگتے میں عمران خان نظر آتا ہے ، یہ کسی دکان میں جائیں تو چور چور کے نعرے لگتے ہیں عمران خان کیساتھ مل کر ٹیلی تھون کی تو اڑھائی ارب روپے اکاؤنٹ میں آگئے، سیلاب پر سب کو باہر سے آئے پیسے ملے مگر پنجاب کو کچھ نہیں دیا گیا ۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے احساس پروگرام کا بل پاس کیا، اب یہ صوبے میں لاگو ہوگا ، سیلاب والوں کو بھی احساس سے امداد دیں گے، 80 لاکھ نادار گھرانوں کو پروگرام سے رعایتی نرخ پر راشن ملے گا۔ دکانداروں کو بھی 10 فیصد ملے گا۔ اللہ سے دعا کی کہ جو وعدے کئے ان کی تکمیل میں برکت ہو ۔ ہم تلہ گنگ میں سڑکوں کا جال بچھا کر انڈسٹریل زون بنائیں گے ۔10 سال کیلئے ٹیکس فری قرار دیں گے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے تلہ گنگ کی کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کا بھی ذکر کیا ۔پرویز الہی نے کہا چکوال کو بھی ترقی کے سفر میں ساتھ رکھیں گے ، چکوال اور تلہ گنگ کو ملا کر ڈویژن بنانے کا ارادہ ہے ۔ سٹیٹ آف دی آرٹ ختم نبوت مسجد بنائیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close