انا للہ وانا الیہ راجعون، ن لیگی رہنما کو قتل کر دیا گیا

سرائے عالمگیر (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما اور تحصیل سرائے عالمگیر کے صدر کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔چھ ڈاکو ن لیگ کے صدر راجہ رؤف کے گھر داخل ہوئے اور لوٹ مار کی۔ ڈاکو جاتے ہوئے راجہ رؤف کو اغوا کرکے لے گئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے راجہ رؤف کو راستے میں ہی قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔دوسری جانب راجہ رؤف کے اغواء اورقتل کے واقعہ پروفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے نوٹس لے لیا۔

 

 

 

انہوں نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئےپنجاب میں امن و امان کی خراب صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔وزیر داخلہ نے آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم سمیت متعلقہ اداروں سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے اور ملزمان کو فی الفور گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close