غلامی سے بہتر ہے کہ میں مر جاؤں، عمران خان کا دبنگ اعلان

سرگودھا (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چند دنوں میں مارچ کا اعلان کرنے لگا ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ ان چوروں کی غلامی سے بہتر ہے کہ میں مر جاؤں۔ آج جمعرات کے روز سرگودھا یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سرگودھا یونیورسٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے دعوت دی، میری بات آرام سے سن لیں، پھر پتہ نہیں کب موقع ملے گا۔

عمران خان نے گورنر پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جامعات فیوچر لیڈرز کی نرسریز ہوتی ہیں، گورنر پنجاب آپ کو کس نے اجازت دی کہ آپ سیاستدان کو طلبا سے خطاب سے روکیں، میں 3 مرتبہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں خطاب کر چکا ہوں، پھر دعوت ملی ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی میں برطانیہ کے سیاستدانوں کو ہی نہیں عالمی رہنماؤں کو بھی خطاب کی دعوت دی جاتی ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب خدا کے واسطے، ان چوروں کی بات نہ سنو جو اوپر بیٹھے ہیں، سب کو جامعات میں بلانا چاہیے، میں چاہتا ہوں بلاول بھی آپ کے سامنے آ کر کھڑا ہو، وہ الگ بات ہے کہ بلاول کہہ کچھ اور رہا ہوگا، آپ کو سمجھ کچھ اور آ رہا ہو گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں