سیاسی بحران بڑھنے کا خدشہ، برطانوی وزیر داخلہ چانک مستعفی

لندن (پی این آئی) برطانیہ میں سیاسی بحران بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ، کنزرویٹو پارٹی کی جانب سے وزیر داخلہ بننے والی بریورمین مستعفی ہوں گی ۔بھارتی نژاد سوئیلا بریورمین نے برطانوی وزیر داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، وہ 43 دن قبل ہی وزیر داخلہ مقرر ہوئی تھیں ۔

برطانیہ کی نئی وزیر اعظم لز ٹرس نے انہیں وزیر داخلہ مقرر کیا تھا ۔ بریورمین کی آج وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی تھی ۔ گزشتہ جمعہ کو کراسنسکی کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا ۔ برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس اپنی ہی جماعت میں مخالفت کا سامنا کر رہی ہیں ، متعدد سرویز کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کے 50 سے زائد لیڈر چاہتے ہیں کہ لز ٹرس مستعفی ہو جائیں جبکہ لز ٹرس خود کو فائٹر قرار دے کر مخالفت کا مقابلہ کر رہی ہیں ۔43 روزہ حکومت میں لز ٹرس کابینہ کے ارکان مستعفی ہو رہے ہیں جس کے باعث سیاسی بحران کا خدشہ پیدا ہو رہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں