پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی گرفتار کس کی اجازت سے مشروط کر دی گئی؟ اہم خبر

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وفاقی وزیر عمر ایوب کی گرفتاری عدالت کی اجازت سے مشروط کر دی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایف آئی اے ہراسگی کیخلاف پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ کیا عمر ایوب کیخلاف کوئی ایف آئی آر درج ہے؟ایف آئی اے نے کہاکہ عمر ایوب کا انکوائری میں نام ہے نہ کوئی ایف آئی آر درج ہے۔

 

 

انکوائری میں فی الحال عمر ایوب کی گرفتاری نہیں چاہئے ،عدالت نے کہاکہ ایف آئی اے جب گرفتاری چاہے تو عدالت سے رجوع کرنا پڑے گا ، عدالت نے عمر ایوب کی گرفتاری عدالتی اجازت سے مشروط کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close