لاہور (پی این آئی) پنجاب میں پی ڈی ایم کا ان ہاؤس تبدیلی کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا،ضمنی انتخابات کے نتائج نے پنجاب میں پرویز الٰہی کی حکومت کو محفوظ کر دیا، پی ڈی ایم سے بیک ڈور رابطے رکھنے والے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے بھی نتائج کے بعدرابطے منقطع کر دئیے۔پارٹی ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سے بیک ڈوررابطے رکھنے والے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے نتائج کے بعد رابطے منقطع کر دئیے ہیں۔
باغی ارکان نے مؤقف اپنایا ہےکہ مسلم لیگ( ن) نے اپنی 2 نشستیں کھودیں،یہ ہمیں کیا بچائیں گے یا آئندہ انتخابات میں جتوائیں گے۔جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان نے اپنی پارٹی کے ساتھ ہی رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پنجاب مسلم لیگ نواز کا گڑھ تصور کیا جاتا تھا،اب موجودہ سیاسی صورتحال میں آئندہ( ن) لیگ کا حکومت بنانے کا امکان کم دکھائی دے رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں