ڈالر کی قدر میں کمی کا کریڈٹ لینے والے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈالر کی قدر میں اضافے کی ذمہ داری کس پر ڈال دی؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مارکیٹ کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں، ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیں گے ، ڈالر کے حوالے سے ذمہ داری سٹیٹ بینک کی ہے ، اسٹیٹ بینک اپنی ذمہ داری نبھائےگا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ، ڈالر کی قیمت 200 روپے سے کم بنتی ہے ، آنے والے دنوں میں مہنگائی کم ہو گی ، سب جانتے ہیں مہنگائی ایک دن میں نہیں بلکہ چار سا ل میں آئی ہے ۔

 

 

 

اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان کو ذاتی مفادات کی سیاست کو ترک کرنا چاہیے، عمران خان غیر ذمہ دارانہ بیانات دیتے ہیں، عمران خان کہتے ہیں میں تھا تو نیشنل کمانڈ اتھارٹی ٹھیک تھی، مجھے نکانے کی بجائے بم گرا دیا جاتا ، خدا کا خوف کرو ،ایسی گٹھیا سیاست پر لعنت۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں