ملتان میں شکست کے بعد عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو کیا کہا؟ وائش چئیرمین پی ٹی آئی نے خود ہی بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کو ملتان شکست پر مجھ سے کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں،یہ چند دن کا پروپیگنڈا ہے ہوتا رہے میں اپنا کام کرتا رہوں گا، عمران خان کا مجھ پر اعتماد کل بھی تھا اور آئندہ بھی رہے گا۔ شاہ محمود قریشی نے ملتان شکست ہارنے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا کہ عمران خان نے مجھ سے کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں کی۔

 

 

ملتان کی سیٹ کے حوالے سے عمران خان بالکل مطمئن ہیں،ملتان میں شکست کے باوجود عمران خان کا مجھ پر اعتماد بڑھا ہے، عمران خان نے مجھے کہا بہت اچھا الیکشن لڑا بہت محنت کی۔اب آگے کی طرف دیکھنا ہے آئندہ الیکشن میں سیٹ نکالنی ہوگی۔پارٹی کا وائس چیئرمین ہوں اور مجھے عمران خان کا اعتماد حاصل ہے۔ عمران خان کا مجھ پر اعتماد کل بھی تھا اور آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا۔ یہ چند دن کا پروپیگنڈا ہے ہوتا رہے میں اپنا کام کرتا رہوں گا۔ اس سے قبل ملتان کے ضمنی انتخاب میں ناکامی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اپنے ردعمل کہا کہ ملتان کے عظیم شہریوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے 13 جماعتی گٹھ جوڑ کے خلاف تحریک انصاف کا ساتھ دیا۔مہربانو قریشی نے دلیری سے مقابلہ کیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کہا کہ انشاء اللہ ہم آنے والے عام انتخابات میں پہلے سے زیادہ محنت کرکے جیت تحریکِ انصاف کے نام کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں عمران خان کو ضمنی انتخابات میں واضح کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

 

 

 

پاکستان کے عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے سب کو پیغام دے دیا ہے کہ وہ کہاں کھڑے ہیں۔یہ جیت تحریکِ انصاف کی نہیں بلکہ 22 کروڑ پاکستانیوں کی ہے۔ قبل ازیں قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی کی8 نشستوں میں سے 6 پر کامیاب ہوگئی، پیپلزپارٹی نے 2 نشستیں حاصل کیں، مسلم لیگ ن، جے یوآئی ف، ایم کیوایم، اے این پی ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکی، پنجاب کی تین نشستوں میں بھی 2پرپی ٹی آئی اور ن لیگ صرف ایک سیٹ جیت سکی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close