پنجاب کے 170 ارب روپے؟ شہباز شریف پنجاب سے کس چیز کا بدلہ لے رہے ہیں؟ مونس الٰہی کی شدید تنقید

لاہور ( آئی این پی) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری مونس الٰہی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے سوال کیا ہے کہ وہ پنجاب سے کس چیز کا بدلہ لے رہے ہیں؟۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چوہدری مونس الٰہی نے وفاق کی جانب سے پنجاب کے واجبات کا ڈیٹا شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وفاق نے پنجاب کے 176 ارب روپے سے زیادہ دینے ہیں، میاں صاحب کس چیز کا بدلہ لے رہے ہو۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کی عوام کا حق دو، ضمنی انتخابات کے بعد تو آپ بالکل ہی فارغ ہو۔مونس الٰہی نے پوری ڈیٹا شیٹ شیئر کرتے ہوئے شہباز شریف کو ٹیگ بھی کیا۔واضح رہے کہ وفاق نے پنجاب کو گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے جس پر وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے بھی تشویش کا اظہار کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close