50 کلو منشیات سمگل کرنے کا ملزم عدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیا گیا

پشاور(آئی این پی ) پچاس کلومنشیات سمگل کرنے میں ملوث ملزم کوعدم ثبوت کی بناء پر بری کردیاگیا کیس کی سماعت عدالت عظمیٰ کے جسٹس سردارطارق مسعود،جسٹس امین الدین اور جسٹس محمدعلی مظہرپرمشتمل لارجربنچ نے کی ملزم کوماتحت عدالت نے عمرقید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی تھی ملزم نے فرحانہ مروت ایڈووکیٹ کی وساطت سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل دائر کی عدالت عالیہ پشاور نے ملزم کی درخواست خارج کی تھی

ملزم ارشدولد شاکر اللہ کی گاڑی سے شرقی پولیس نے پچاس کلوگرام چرس برآمد کی تھی ماتحت عدالت میں ٹرائل کے دوران مال مقدمہ پرقانونی سیل نہیں تھا نہ ہی پولیس ٹرائل میں پیش ہوئی بیانیات میں تضادکے پیش نظر عدالت نے ملزم کوبری کردیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close