دودھ کی قیمت 200روپے فی لیٹر ہو گئی

کراچی(پی این آئی) ڈیری فارمرز اور دودھ فروشوں نے حکومتی رٹ کو چیلنج کر دیا کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے اضافہ کے بعد 200 روپے تک جاپہنچی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں دودھ فروش مافیا بے لگام ہوگئی، ایک بار پھر دودھ کی قیمت میں من مانا اضافہ کردیا گیا۔ڈیری فارمرز نے سرکاری نرخ نامے کو ہوا میں اڑاتے ہوئے فی لیٹر دودھ کی قیمت میں مزید بیس روپے اضافہ کردیا۔

 

 

 

جس کے بعدایک لیٹر دودھ کی قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی۔دودھ کی ریٹیل قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر اور ہول سیل میں 16 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔چند ماہ قبل کمشنر کراچی کی جانب سے 26 روپے اضافے کے ساتھ دودھ کی سرکاری قیمت 120 روپے مقررکی گئی تھی۔شہری انتظامیہ اپنے روایتی انداز میں چپ سادھے بیٹھی ہے اور دودھ کی قیمت کے حوالے سے اپنے مقرر کردہ نرخ پر عمل درآمد نہیں کرواسکی۔دوسری جانب ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت بڑھانے کی وجہ پیداواری لاگت کو قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اجناس اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں اضافے کی وجہ سے دودھ کے نرخ بڑھائے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close