سردی کی لہر آگئی، کہاں کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)مغربی ہواؤں کی آمد سے قبل اگلے 24 گھنٹوں میں ملک کے زیادہ تر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہیگا جبکہ چند ایک مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔اور اگلے 24 گھنٹوں میں صوبہ سندھ میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہلکی سموگ ہوسکتی ہے۔

 

 

 

جبکہ اسلام آباد میں موسم ابرآلود اور بارش کے کچھ امکانات موجود ہیں۔اسی طرح راولپنڈی ، مری اور چکوال میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔جبکہ صوبہ پنجاب کے اکثر شہروں میں موسم خشک اور کہیں کہیں ہلکی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔صوبہ خیبرپختونخوا اور شمالی علاقہ جات میں بارش کے امکانات ہیں ، گلگلت بلتستان اورکشمیر میں بھی کہیں ہلکی ہوائیں اور بارشوں کے امکانات ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میںموسم صاف، تیز ہوائیں اور ٹھنڈ بڑھنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close