بنی گالہ کے اردگرد مشکوک افراد کی موجودگی کا انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد پولیس کے مطابق بنی گالہ کے اردگرد مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں، غیر قانونی اقدامات اور مددگاروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ممکنہ دھرنے سے نمٹنےکے لیے پولیس افسران کی میٹنگ ہوئی۔

 

 

 

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ بنی گالہ کے اردگرد مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں، غیرقانونی اقدامات اور مددگاروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردیےگئے ہیں۔ترجمان کے مطابق بنی گالہ ماڈل پولیس اسٹیشن میں اے ایس پی کو تعینات کیا گیا ہے، اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی سکیورٹی تعینات کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close