جمائما خان نے پاکستان کے حق میں آواز اٹھا دی

لندن (پی این آئی) عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر موسمیاتی تبدیلی کا باعث بننے والے بڑے ملکوں سے نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کردیا۔ایک انٹرویو میں جمائما نے کہا کہ پاکستان میں جتنی بڑی تباہی آئی ہے اس سے نمٹنا کسی ایک فرد کے بس کی بات نہیں۔

 

 

 

موسمیاتی تبدیلیوں کے زیادہ ذمہ دار ملکوں کو پاکستان جیسے ملکوں میں تباہی کا ازالہ کرنے یا قرض معاف کرنے کا سوچنا چاہیے، جن کا ان حالات میں کوئی کردار نہیں۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے جو کچھ پاکستان میں ہوا، کل ہمارے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔جمائما نے امید ظاہر کی کہ ان کی نئی فلم کی اسکریننگ سے حاصل ہونے والی آمدنی سیلاب متاثرین کیلیے مددگار ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close