علی موسیٰ گیلانی کی کامیابی پر وزیراعظم شہبازشریف کا ردِعمل آگیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ٹیلیفون کیا اور علی موسی گیلانی کی کامیابی پر مبارکباد دی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سید علی رضا گیلانی سے کہا کہ علی موسی گیلانی کی جیت پوری پی ڈی ایم کی فتح ہے ۔

 

 

 

خیال رہے گزشتہ روز یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سید علی موسیٰ گیلانی نے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہربانو کو این اے 264میں بھاری مارجن سے شکست دی تھی ۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی ایک لاکھ سات ہزار327ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے ۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مہر بانو قریشی82ہزار141ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ۔ علی موسیٰ گیلانی نے اس نشست پر25ہزار186ووٹوں کی لیڈ سے کامیابی حاصل کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close