پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی ٹیکس بڑھا دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) حکومت نے پٹرول پر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں 14.84روپے اضافہ کر دیا ہے جس سے پٹرول کی قیمت 224.80روپے فی لیٹر پر ہی برقرار رہی۔ پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں لگ بھگ 5روپے فی لیٹر کمی ہونے کے باوجود حکومت کی طرف سے شہریوں کے لیے پٹرول کی قیمت سابق سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

 

 

 

عارف حبیب لمیٹڈ کی طرف سے گزشتہ سال 16اکتوبر کو پٹرول کی قیمت کا 16اکتوبر 2022ءکے روز پٹرول کی قیمت سے ایک موازنہ کیا گیا ہے۔ اس موازنے میں بتایا گیا ہے کہ 16اکتوبر 2021ءکو پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 112.57روپے فی لیٹر تھی جو یکم اکتوبرتک 179.17روپے ہو گئی اور اگلے دو ہفتوں میں کم ہو کر 164.85روپے فی لیٹر کی سطح پر آ گئی۔ 16اکتوبر 2021ءکو پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 5.62روپے لی جا رہی تھی۔ یکم اکتوبر 2022ءکو یہ لیوی 32.42روپے تھی جسے اب 16اکتوبر 2022ءکو بڑھا کر 47.26روپے کر دیا گیا ہے۔اس لیوی اور دیگر ٹیکسز کو ملا کر 16اکتوبر 2021ءکو پٹرول کی فی لیٹر قیمت 137.79روپے فی لیٹر تھی جو اب 224.80روپے فی لیٹر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں