نور عالم کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی )چیئرمین پی اے سی(پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ) اور پی ٹی آئی رہنما نور عالم خان کو وفاقی وزیر کا درجہ مل گیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق کابینہ ڈویژن کی طرف سے نور عالم خان کو وفاقی وزیر بنائے جانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔وفاقی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی نور عالم خان کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر کر دیا ہے جس کا اطلاق 14 اکتوبر 2022 سے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close