عمران خان نے آج عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) ممنوعہ فنڈنگ پر ایف آئی اے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے آج اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کیس میں درخواستِ ضمانت دائر کرنے کے لیے اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوں گے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عمران خان کے وکلاء نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست تیار کر لی۔

درخواست میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو میری گرفتاری سے روکا جائے۔یہ بات اہم ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی کل تک حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close