یہ چاچے لگتے ہیں؟ سواتی کی بجائے سوات پر نظر رکھیں، بابر اعوان کے دلائل

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کا گزشتہ روز مزید ایک روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سینیٹراعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کے بعد ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو سیشن عدالت میں پیش کر دیا۔ریاستی اداروں کے خلاف ٹوئٹ کے معاملے پر رہنما تحریکِ انصاف اعظم سواتی کے خلاف اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں سماعت ہوئی۔

سماعت کے آغاز میں اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کہہ رہے ہیں آرمی کی ڈیفینیشن ہوئی، یہ چاچے لگتے ہیں کہ کس کی بے عزتی ہوئی، یہ سواتی کہ بجائے سوات پر نظر رکھیں۔ بابر اعوان نے کہا کہ اللہ کے سامنے بھی انسانوں کی آزادی اچھی لگتی ہے. میری گزارش ہے اعظم سواتی کو پولیس کی تحویل میں نہ بھیجا جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close