الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے، عمران خان لانگ مارچ ملتوی کریں، بڑے وفاقی وزیر کا دعویٰ

نارووال(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری آئینی معاملہ ہے، اسے سیاسی نہ بنایا جائے، وقت آنے پر آرمی چیف کی تقرری وزیراعظم کریں گے،شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ الیکشن اکتوبر 2023میں اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے اب عمران خان لانگ مارچ ملتوی کریں،

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان اپنے ورکرز کو غلام بنا رہے ہیں، عمران خان خزانہ خالی کر کے بارودی سرنگ لگا کر گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے بیان پر وزیراعظم اور وزارت خارجہ نے دو ٹوک ردعمل دیا ہے، امریکی صدر کے حالیہ بیان پر وزیراعظم اور وزارت خارجہ نے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا،احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان خود مختار ملک ہے، آزادی کے لیے پرامن ایٹمی پروگرام رکھنے کا حق ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close