تحریک انصاف نے آج یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کا ضمنی انتخابات میں بھرپور کامیابی پر آج پیر کویوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے ، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے تمام ورکرز اور صوبائی قائدین کو یوم تشکر منانے کی اپیل کی ہے ۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ( آج) پورے پاکستان میں عمران خان کی اپیل پر یوم تشکر منایا جائے گا اور عوام کی بھرپور ساتھ دینے کا شکریہ ادا کیا جائے گا جب کہ یوم تشکر کی بڑی تقریب اسلام آباد میں ہو گی جس سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خطاب بھی کرینگے اور عوام کو پی ٹی آئی کے آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کرینگے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close