جنوبی پنجاب کے عوام نے عمران خان کے بیانیے کو مسترد کر دیا

ملتان(پی این آئی) جنوبی پنجاب کے عوام نے عمران خان کے بیانیےکو مستردکردیا۔پارٹی کا شکر گزار ہوں کہ موسیٰ گیلانی کو ٹکٹ دیا، مسلم لیگ ن کا مشکور ہوں جنہوں نے ہماری حمایت کی، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہےکہ جنوبی پنجاب کے عوام نے عمران خان کے بیانیےکو مسترد کردیا ہے۔ملتان میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پارٹی کا شکر گزار ہوں کہ موسٰی گیلانی کو ٹکٹ دیا، مسلم لیگ ن کا مشکور ہوں جنہوں نے ہماری حمایت کی، مولانا فضل الرحمان، نواز شریف اور مریم نواز کا بھی شکر گزار ہوں۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا بیانیہ ملک کو عدم استحکام پیدا کرنا تھا، الیکشن لڑنے کا کیا فائدہ؟ اگرجیت کر استعفیٰ ہی دینا ہے، یہ مقابلہ گیلانی اورقریشی کے درمیان نہیں تھا، ہمارا مقابلہ عمران خان کے بیانیے سے ہے، جنوبی پنجاب کے عوام نے عمران خان کے بیانیےکو مسترد کردیا ہے، ہمیں پارٹیوں کا فائدہ نہیں سوچنا، ملک کا فائدہ سوچنا ہے۔واضح رہے کہ این اے 157 ملتان کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے علی موسی گیلانی نے 79743وو ٹ لیے جبکہ پی ٹی آئی کی مہر بانو قریشی نے 59993 ووٹ لیے۔دوسری جانب پشاور این اے31 میں تحریک انصاف ووٹوں میں اے این پی سے آگے ہے، پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار عمران خان49225 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار غلام احمد بلور27465 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پشاور این اے 31 کے 265 پولنگ اسٹیشنز میں 218 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج آگئے ہیں۔

 

جس کے تحت پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار عمران خان49225 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوارغلام احمد بلور27465 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔تاہم ابھی باقی پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔یاد رہے اس سے قبل قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔کراچی، ملتان، مردان، چارسدہ، پشاور، فیصل آباد اور ننکانہ سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹ کاسٹ کئے گئے۔ قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں