کراچی اور ملتان سے پی ٹی آئی کو بائے بائے‘ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی دو قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابی، بلاول بھٹو کا ردِعمل آگیا

کراچی (پی این آئی) ملتان کے حلقہ این اے 157 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی اور کراچی سے امیدوار عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی پر بلاول بھٹو نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ ’کراچی اور ملتان سے پی ٹی آئی کو بائے بائے‘۔

 

 

 

اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ علی موسیٰ گیلانی اور عبدالحکیم بلوچ کو عمران خان کو ہرانے پرمبارک ہو، یہ وہ سیٹیں ہیں جو پی ٹی آئی نے2018میں چوری کی تھیں۔علاوہ ازیں ملتان کے حلقہ این اے 157 پر اپنے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کی کامیابی پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتوں اور پی پی کا شکریہ ادا کرتے ہیں ہماری ٹیم نےانتخابی مہم کی بھرپور نگرانی کی۔اپنے بیان میں یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیانیے کا مطلب ملک کو غیرمستحکم کرنا تھا، عمران خان کا مقصد تھا ملک کو دنیا میں تنہا کرنا معلوم نہیں عمران خان کتنی سیٹیں ہاریں گے جنوبی پنجاب کے عوام نے عمران خان کا بیانیہ مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مقصد صرف ملک میں افراتفری مچانا تھا ہماری نظریات کی جنگ تھی،خاندان کی نہیں پی ڈی ایم کا بیانیہ جمہوریت،قانون کی بالادستی،اصولوں پرمبنی تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close