صدر آزاد کشمیربیرسٹر سلطان محمود امریکی ریاست نیو جرسی میں آج جلسہ عام سے خطاب کریں گے

نیو یارک (پی این آئی) صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری امریکہ کی مختلف ریاستوں کے دورے کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری16اکتوبر بروز اتوار شام 6بجے امریکہ کی ریاست نیوجرسی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جلسہ عام کی تمام تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔ جلسہ عام میں امریکہ کی مختلف ریاستوں سے کشمیری اور پاکستانی شریک ہو نگے۔

اس موقع پر جلسہ عام سے خطاب میں صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورتحال سمیت اپنے دورہ امریکہ پر اظہار خیال کریں گے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close