آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کہاں پہنچ گئے؟ تھرتھلی مچ گئی

راولپنڈی (پی این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل اوسی پر نوسیری سیکٹر پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا، آرمی چیف نے ایل اوسی پر تعینات افسران اور فوجی جوانوں سے ملاقات کی اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، آرمی چیف نے ایل اوسی پر نوسیری سیکٹر پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل اوسی پر اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایل اوسی کی موجودہ صورتحال اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔آرمی چیف نے ایل اوسی پر تعینات افسران اور فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔آرمی چیف نے ایل اوسی پر تعینات جوانوں کے بلند جذبے کو سراہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close