سینئر قانون دان اعتزاز احسن کیخلاف ایک اور بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی جانب سے سینئر قانون دان اعتزاز احسن کے بیانات پر ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ یہ درخواست مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اعوان کی طرف سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے جس میں اعتزاز احسن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

 

 

کیپٹن (ر) صفدر نے اپنی درخواست میں ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد اور رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو فریق بنایا ہے۔واضح رہے کہ اعتزاز احسن نے شریف خاندان کے افراد کی کیسوں میں بریت کے فیصلوں پر کڑی تنقید کی تھی جس کے باعث ان کی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی نے بھی ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close