سیالکوٹ (پی این آئی) پیپلز پارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن کے خلاف کارروائی کے فیصلے پر مسلم لیگ( ن) کے رہنما خواجہ آصف نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی نے مسلسل پارٹی پالیسیوں کی خلاف ورزی پر آصف علی زرداری کی ہدایت پر اعتزاز احسن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس حوالے سے وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ آصف نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو پر مشکل وقت آیا تو 1977 میں اعتراز احسن ان کو چھوڑ گئے تھے اور اعتزاز احسن نے اصغر خان کے ہاتھ بیعت کر لی تھی۔دوسری جانب پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا کہ اعتزاز احسن کو فوری طور پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پارٹی سے نکالنے کی متفقہ قرار داد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھجوائی جا رہی ہے جبکہ اتوار کے روز اعتزاز احسن کے گھر کا گھیراؤ بھی کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں