امریکی سفیر دفتر خارجہ طلب

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پرامریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے وضاحت طلب کی گئی ہے اور پاکستان کی جانب سے احتجاجی مراسلہ بھی امریکی سفیر کے حوالے کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ دفترخارجہ حکام نے امریکی صدر کے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور اجلاس میں امریکی سفیر کی طلبی کا فیصلہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی میں خطاب کیا اور روس، چین کا حوالہ دیتے پاکستان کو لپیٹ میں لیا۔امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ میراخیال ہے پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے، اس بات کا خدشہ ہےکہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ امریکی صدر نے پاکستان کے بارے میں جن شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے

وہ بالکل غلط ہیں،ایسے بیانات کی کوئی اہمیت نہیں۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب میں وزیر دفاع تھا اس وقت کی میری اطلاعات کے مطابق ہمارے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے بین الاقوامی ایجنسیاں ایک نہیں درجنوں بار تصدیق کر چکی ہیں کہ ہمارا ’کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم‘ بالکل محفوط ہے،بین الاقوامی معیارات کے مطابق اس کی ہر طرح کی سیکیورٹی موجود ہے، لہٰذا امریکی صدر کے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں