آپ کے پاس پاکستان کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق کیا معلومات ہیں؟عمران خان نےجوبائیڈن کے بیان پر سوال اٹھا دیا

اسلام آباد (پی  این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستانی ایٹمی پروگرام سے متعلق دئیے گئے بیان سوالات اٹھا تے ہوئے کہاہے کہ آپ کے پاس پاکستان کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق کیا معلومات ہیں؟ دنیا بھر میں پاکستان نے نیوکلیئرائزیشن کے بعد کب جارحیت کا مظاہرہ کیا،جوبائیڈن کا بیان امپورٹڈ حکومت کی خارجہ پالیسی کی مکمل ناکامی ہے، کیا یہ امریکا سے تعلق کی بحالی کا دعویً ہے؟ یہ بحالی ہے؟

اس حکومت نے ناکامی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے سوال اٹھایا کہ پاکستان نے جوہری قوت بننے کے بعد دنیا بھر میں کب جارحیت دکھائی؟۔انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن کا بیان امپورٹڈ حکومت کی خارجہ پالیسی کی مکمل ناکامی ہے، کیا یہ امریکا سے تعلق کی بحالی کا دعویً ہے؟ یہ بحالی ہے؟ اس حکومت نے ناکامی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ اس معاملے پر میرے سوال ہیں پہلا یہ کہ امریکی صدر کونسی معلومات کی

بنا پر پاکستان کی جوہری صلاحیت سے متعلق نتیجے پر پہنچے؟ جب میں وزیراعظم تھا تو مجھے علم تھا کہ پاکستان کا نیو کلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم انتہائی محفوظ ہے، پاکستان امریکا کی طرح جنگوں میں شامل رہا اور نہ کسی ملک میں جارحیت کی۔چیئرمین پی ٹی آئی حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہمیں معاشی تباہی پر پہنچایا اور اپنے لیے این آر او ٹو لیا، موجودہ حکومت نے وائٹ کالر مجرموں کو ملک لوٹنے کا لائسنس دیا، میری سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ یہ حکومت قومی سلامتی پر بھی مکمل سمجھوتہ کرلے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close